پرویز الٰہی ،محمد خان بھٹی سمیت دیگر کیخلاف مبینہ کرپشن ،کک بیکس وصول کرنے کے ریفرنس کی سماعت 15مئی تک ملتوی

احتساب عدالت نے وکلاء کی ہڑتال کے سماعت موخر کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب کر لیا

جمعرات 9 مئی 2024 15:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2024ء) احتسان عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی کیخلاف ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن اور کک بیکس وصول کرنے کے ریفرنس کی سماعت 15مئی تک ملتوی کر دی ۔احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے ریفرنس پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

پولیس کی جانب سے امن و امان کی صورتحال کی وجہ سے پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی کو عدالت میں پیش نہ کیا جا سکا ۔

عدالت نے وکلا ء کی ہڑتال کے باعث سماعت موخر کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پرویز الٰہی اور دیگر ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب کر لیا ۔گزشتہ سماعت پر پرویز الٰہی کا میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کیا گیا تھا ۔نیب ریفرنس میں پرویز الٰہی اور مونس الٰہی سمیت 14 ملزمان نامزد ہیں ۔نیب لاہور نے پرویز الٰہی سمیت دیگر کے خلاف 1 ارب 23 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا ریفرنس دائر کر رکھا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں