گوبیز پینٹس پولو کپ 2021ء کے دوسرے ہفتے کا ٹورنامنٹ (آج )سے شروع ہوگا

پیر 18 اکتوبر 2021 19:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) جناح پولو اینڈ کنٹری کلب کے زیراہتمام گوبیز پینٹس پولو کپ 2021ء کے دوسرے ہفتے کا ٹورنامنٹ آج (منگل )19 اکتوبر سے شروع ہو رہا ہے۔ ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں شریک ہیں جنہیں دو پولز میں تقسیم کیا گیا۔پول اے میں ڈائمنڈ پینٹس، پلاٹینم ہومز اور ایف سی کی ٹیمیں جبکہ پول بی میں چارکورپس، ڈائمنڈ پینٹس /شیخو سٹیل اور ریجاس ڈویلپمنٹ/ماسٹر پینٹس کی ٹیمیں شامل ہیں۔

آج منگل سہ پہر 2.45 پر ڈائمنڈ پینٹس کا مقابلہ پلاٹینم ہومز سے سہ پہر 3.45چار کورپس کا مقابلہ ڈائمنڈ پینٹس /شیخو سٹیل سے ہوگا۔ اسی طرح پورا ہفتہ مقابلے جاری رہیں گے جبکہ فائنل میچ اتوار 24 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم میں ابراہیم سلطان، محسن عطا کھوسہ، میر حذیفہ احمد اور راجہ جلال ارسلان، پلاٹینم ہومزکی ٹیم میں قدیر اشفاق، عادل یار ٹوانہ، عمر اسجد ملہی اور عاطف یار ٹوانہ، ایف سی پولو ٹیم میں کیپٹن ارسلان ، حوالدر ضیاء االرحمان، نائب صدوبیدار اسرار ولی اور حوالدار شہزاد احمد شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پول بی کی ٹیموں میں چار کورپس میں محمد مطلوب ایزد، لیفٹیننٹ کرنل سلیم بابو، احمد بلال ریاض، میجر فیضان تصدق بھٹہ، ڈائمنڈ پینٹس /شیخو سٹیل میں عثمان عزیز انور، علیم یار ٹوانہ، میر شعیب احمد اور ثاقب خان خاکوانی جبکہ ریجاس ڈویلپمنٹ /ماسٹر پینٹس میں فیصل شہزاد، صوفی محمد ہارون، اور راجہ ارسلان نجیب شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں