نیب مقدمات کے ملزمان کی جانب سے ترمیمی آرڈیننس سے استفادہ کرنے کیلئے درخواستیں جمع کرانے کا سلسلہ جاری

سابقہ چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ آصف ہاشمی اورسابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ نے درخواستیں دائر کیں

بدھ 20 اکتوبر 2021 13:27

نیب مقدمات کے ملزمان کی جانب سے ترمیمی آرڈیننس سے استفادہ کرنے کیلئے درخواستیں جمع کرانے کا سلسلہ جاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) احتساب عدالت میں زیر سماعت مقدمات کے ملزمان کی جانب سے نیب ترمیمی آرڈیننس سے استفادہ کرنے کیلئے درخواستیں جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے ۔پیپلز پارٹی کے رہنما سابقہ چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ آصف ہاشمی نے اختیارات سے تجاوز کے ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کردی ۔ عدالت نے نیب سے جواب طلب کرتے ہوئے کارروائی 16 نومبر تک ملتوی کردی ۔

احتساب عدالت کے جج عزیز اللہ نے کیس پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

نیب کی جانب سے غیر قانونی پلاٹ الاٹ کرنے کے الزامات پر ریفرنس دائر کیا گیا ہے ۔سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ نے بھی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت ریلیف مانگ لیا ۔وکیل کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ ترمیمی آرڈیننس کے تحت گواہ کے بیانات ریکارڈ ہوتے وقت ویڈیو ریکارڈنگ ضروری ہے،ویڈیو ریکارڈنگ تک گواہ کے بیان ریکارڈ نہیں ہوسکتے ۔عدالت نے وکلا ء کو بحث کیلئے طلب کرتے ہوئے کارروائی 5 نومبر تک ملتوی کر دی ۔ نیب کی جانب سے احد چیمہ کے خلاف اندرون و بیرون ملک اربوں روپے کے ناجائز اثاثہ بنانے کا ریفرنس دائر ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں