راناثنااللہ نے پنجاب میں مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہروں کا شیڈول جاری کردیا

جمعہ 22 اکتوبر 2021 00:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) مسلم لیگ(ن)پنجاب کے صدر راناثنااللہ نے پنجاب میں مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہروں کا شیڈول جاری کردیا۔تمام تنظیموں کو ہدایات جاری کر دی گئیں،ان تمام مظاہروں میں عوامی شرکت کو یقینی بنانے اور حکومتی نااہلی ،کرپشن ،مہنگائی پہ عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونے کی ہدایت کی گئی ۔

شیڈول کے مطابق لاہور جین مندر چوک میں نماز جمعہ کے بعد احتجاج ہوگا۔مظفرگڑھ میں جامع مسجد شہر والی (مین سٹی)سے ریلی نکالی جائے گی۔مری مال روڈ میں شاہد خاقان عباسی کی زیر قیادت احتجاج ہوگا۔

(جاری ہے)

جھنگ میں وقار سی این جی پمپ ایوب چوک میں احتجاج ہوگا۔قصور میں ڈیرہ میاں وسیم اختر شیخ(شہباز خاں روڈ)میں احتجاج ہوگا۔میانوالی میں ریلوے اسٹیشن چوک،خوشاب میں مسلم لیگ (ن) ہائوس کے سامنے احتجاج ہوگا۔

بہاولپور میں جمعہ کے روز فرید گیٹ کے سامنے احتجاج ہوگا۔بھکر میں ضلعی سیکرٹریٹ جھنگ چوک،حافظ آباد میںضلعی سیکرٹریٹ فوارہ چوک نزد پریس کلب کے سامنے احتجاج ہوگا۔عرفان دولتانہ وہاڑی غلہ منڈی سے بلدیہ تک ریلی نکالیں گے۔22اکتوبر کو جوہرآباد خوشاب میں احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔22اکتوبر بروز جمعہ ختم نبوت چوک لیہ میں احتجاج ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں