مدرسہ طالب علم سے بدفعلی، گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت اگلے ہفتہ تک ملتوی

جمعہ 22 اکتوبر 2021 16:19

مدرسہ طالب علم سے بدفعلی، گرفتار ملزم   کی درخواست ضمانت پر سماعت اگلے ہفتہ تک ملتوی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2021ء) لاہور کی سیشن عدالت نے مدرسے کے طالب علم سے بدفعلی کے الزام میں گرفتار ملزم مفتی عزیزالرحمان کی درخواست ضمانت پر سماعت اگلے ہفتہ تک ملتوی کردی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلا کو بحث کے لئے طلب کر لیا۔جمعہ  کو ایڈیشنل سیشن جج نعمان نعیم نے مفتی عزیزالرحمان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

دائر درخواست ضمانت میں کہا گیا ہے کہ درخواست گذار معصوم اورقانون پر عملدرآمد کرنے والا شہری ہے، جان بوجھ کہ اس کیس میں پھنسایا گیا، مدعی مقدمہ نے مدرسے کی سیاست میں استعمال ہو کر جھوٹا مقدمہ درج کرایا، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے وقت اور تاریخ کا ایف آئی آر میں ذکر نہیں کیا گیا ،سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو چند منٹس میں تیار کی جا سکتی ہے۔ درخواست گزار اس قسم کے سنگین جرم کا سوچ بھی نہیں سکتا، ملزم سے تفتیش مکمل ہو چکی ہے،جیل میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے، ملزم ضمانتی مچلکے جمع کرانے کو تیار ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ کیس کے حتمی فیصلے تک ضمانت پر رہائی کا حکم دیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں