لاہور ،ْسنگدل باپ کے تشدد سے 3سالہ بیٹا فرحان علی جاںبحق

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 23:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2021ء) تھانہ شالیمار کی حدودمیںسنگدل باپ کے تشدد سے 3سالہ بیٹا فرحان علی جاں بحق ہوگیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چودھری کے حکم پر شالیمار پولیس نے والدہ میرا کی مدعیت میںفوری مقدمہ درج کر لیا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ملزم شاہد نے اپنی دوسری بیوی ، بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنایااور بیوی کو گھر سے نکال دیا۔

(جاری ہے)

تین سالہ فرحان کو بے دردی سے پٹخنے پراُس کے سر پر چوٹ آئی جس کے باعث وہ جاں بحق ہوگیا۔ درندہ صفت باپ شاہد عرف بھالو خاموشی سے بچے کی تدفین کرنا چاہتا تھا جس پر ماں نے بیٹے کی ہلاکت کا علم ہونے پر تھانہ شالیمار میں درخواست دے دی۔ سہیل چودھری نے ایس پی سول لائنز کو درندہ صفت باپ شاہد عرف بھالو کی فوری گرفتاری کابھی حکم دیاجس پر ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ مقتول کی والدہ کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں