’’پری زاد ‘‘ میںاپنے کردارکو حقیقت کے قریب تر ہو کر نبھانے کی کوشش ‘نعمان اعجاز

کسی بھی کردار کو نبھانے کے لئے اپنی شخصیت کی نفی کرنا پڑتی ہے ‘ سینئر اداکار کی گفتگو

اتوار 24 اکتوبر 2021 11:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2021ء)سینئر اداکار نعمان اعجازنے کہا ہے کہ میں یکسانیت کاہرگز قائل نہیںہوں،مجھے وہ کردارکرنے میں لطف ہی نہیں آتاجس میں حقیقت کا پہلو نظر نہ آتاہو،ڈرامہ سیریل ’’پری زاد ‘‘میںجوکردارنبھایاہے اس کا فیصلہ تو میرے پرستاروں نے کرنا ہے لیکن میںنے اس کردارکو حقیقت کے قریب تر ہو کر نبھانے کی کوشش کی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں نعمان اعجاز نے کہاکہ اگرآپ ایک پراجیکٹ میں وڈیرے کاکردارنبھا رہے ہیں لیکن آپ کی شخصیت اوربول چال میں حقیقی طور پر وڈیرے کا عکس نہ ہو تو آپ اس کردار کے ساتھ ناانصافی کررہے ہیں ۔ کسی بھی کردار کو نبھانے کے لئے اپنی شخصیت کی نفی کرنا پڑتی ہے تب جا کر وہ کردار کامیابی سے ہمکنار ہوتاہے ۔ نعمان اعجاز نے کہاکہ میرے پرستاروں نے مجھے بڑاپیار دیا ہے اوران کی محبت اور چاہت کی وجہ سے ہی ہزاروں،لاکھوں نعمان میں سے میں ایک الگ پہچان رکھتاہوںاوراس پر خدا کی ذات کا جتنابھی شکراداکروں وہ کم ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں