علی عظمت نے جسطرح کی حرکت کی ہے اس کیلئے معافی بہت چھوٹا لفظ ہے‘ عذراجہاں،صائمہ جہاں

ملکہ ترنم نور جہاں کے فن کی کوئی تعریف ہی نہیں، انہوںنے اپنے فن کے ذریعے پاکستانی ہونے کا حق ادا کیا

اتوار 24 اکتوبر 2021 11:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2021ء) نامور گلوکارہ عذرا جہاں او ر صائمہ جہاں نے گلوکار علی عظمت کی جانب سے ملکہ ترنم نور جہاں کے لئے ادا کئے گئے الفاظ پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح کی حرکت کی گئی ہے اس کیلئے معافی بہت چھوٹا لفظ ہے ،بہت سے گلوکارایسے ہیںجنہوں نے ملکہ ترنم نور جہاںکے گائے ہوئے گانے گا کر شہرت حاصل کی ۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں عذراجہاں اور صائمہ جہاںنے کہا کہ ملکہ ترنم نور جہاں کے فن کی کوئی تعریف ہی نہیں، انہوںنے اپنے فن کے ذریعے پاکستانی ہونے کا حق ادا کیا ۔وہ ایک با ہمت خاتون تھیںجنہوں نے اپنے فن کے ذریعے ملک کی سرحدوں کے دفاع کا حق ادا کیا ۔ انہوںنے کہاکہ علی عظمت کا تو گلوکاروں کی فہرست میں نام ہی نہیں ہے ،چیخنے چلانے کو گلوکاری نہیں کہا جا تا ، اس نے جو باتیں کی ہیں اس سے ملکہ ترنم نورجہاں کی پوری فیملی اور لاکھوں ،کروڑوں پرستار وںمیںشدید غم وغصہ پایا جاتاہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں