کالعدم تنظیم کا احتجاج ،پیپلزپارٹی کانے حکومت کو مظاہرین سے مذاکرات کے ذریعے معاملہ حل کرنے کا مشورہ دیدیا

پرامن احتجاج کو گھیراؤ جلاؤ پتھراؤ میں تبدیلی لانے والے حکمران موجودہ صورت حال کے خود زمہ دار ہیں ، نیئر حسین بخاری

اتوار 24 اکتوبر 2021 15:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2021ء) لاہور سے شروع ہونے والا مظاہرہ،پیپلزپارٹی کانے حکومت کو مظاہرین سے مذاکرات کے ذریعے معاملہ حل کرنے کا مشورہ دیدیا ۔ اپنے بیان میں پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے کہاکہ پنجاب میں امن و امان کی کشیدہ صورت حال تشویشناک ہے ،پرامن احتجاج کو گھیراؤ جلاؤ پتھراؤ میں تبدیلی لانے والے حکمران موجودہ صورت حال کے خود زمہ دار ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ جی ٹی روڈ میدان جنگ بن جانا وفاقی صوبائی حکومتوں کی ناکامی ہے ،خندقیں کھود کر مظاہرین کو روکنا مسئلے کا حل ہے نہ ہی مظاہرین کو روکا جا سکتا ہے، ۔ انہوںنے کہاکہ مظاہرین اور پولیس میں تصادم کے نتیجے میں سینکڑوں پولیس اہلکار اور شہری زخمی ہیں ،حکمرانوں کے غیر زمہ دارانہ رویہ ناقص حکمت عملی کیوجہ سے قیمتی جانوں ضیاع ہوا ،حکومت فوری طور پر مظاہرین سے مذاکرات کرکے معاملے کا حل نکالے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں