سول ڈیفنس کے ملازمین کو دو ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کیخلاف قرارداد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

منگل 30 نومبر 2021 13:32

سول ڈیفنس کے ملازمین کو دو ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کیخلاف قرارداد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) سول ڈیفنس کے ملازمین کو دو ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میںجمع کرادی گئی۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ(ن)کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میںکہا گیا ہے کہ سول ڈیفنس کے 800ملازمین دو ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں،800ملازمین ضلعی انتظامیہ، سیکرٹریٹ،بلدیہ عظمی, اسسٹنٹ کمشنرز دفاتر اور کمشنر آفس میں تعینات ہیں،افسران کیساتھ اور دفاتر میں متحرک رہنے والے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگیاں تاخیر کا شکار ہونا معمول بن گیا ہے،مطالبہ ہے کہ سول ڈیفنس کے 800ملازمین کو تنخواہوں کی فوری ادائیگی یقینی بنائی جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں