پنجاب بار کونسل نے صارف عدالت منڈی بہائوالدین کے جج سے وکلا ء کے ناروارویے کا نوٹس لے لیا

وائس چیئرمین فرحان شہزادنے مقامی بار کے سیکرٹری سمیت واقعے میں شریک دیگر وکلا ء کو شوکاز نوٹس جاری کردیا

بدھ 1 دسمبر 2021 11:25

پنجاب بار کونسل نے صارف عدالت منڈی بہائوالدین کے جج سے وکلا ء کے ناروارویے کا نوٹس لے لیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2021ء) وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل فرحان شہزاد نے صارف عدالت منڈی بہائوالدین کے جج سے وکلا ء کے ناروارویے کا نوٹس لیتے ہوئے مقامی بار کے سیکرٹری سمیت واقعے میں شریک دیگر وکلا ء کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ۔

(جاری ہے)

پنجاب بار کونسل کی جانب سے متعلقہ وکلا ء کو ذاتی حیثیت میں 6 دسمبر کو پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے ۔ وکلاء سے کہا گیا ہے کہ وہ شوکاز نوٹس کا جواب لے کر پنجاب بار میںپیش ہوں ۔سوموار کے روز فاضل جج سے منڈی بہائوالدین کے وکلا نے انتہائی ناروا رویہ اپنایا تھا جس کا پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین نے فوری نوٹس لیتے ہوئے شوکازنوٹس جاری کرنے کے احکامات جاری کئے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں