ختم نبوت ﷺکے متعلق سورة الاحزاب کی آیت اور حدیث مبارکہ معہ ترجمہ کا مزین ڈسپلے صدر دفتر محکمہ جنگلی حیات میں آویزاں

جمعرات 2 دسمبر 2021 16:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) صوبائی اسمبلی پنجاب کی منظور کردہ قرار داد کی روشنی میں حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پر محکمہ تحفظ جنگلی حیات وپارکس پنجاب نے ختم نبوتﷺ کے متعلق قرآن پاک کی سورة الاحزاب کی آیت نمبر 40اور حدیث نبوی ﷺ بحوالہ ابود ائود 4252 و ترمذی شریف 2219 معہ ترجمہ دئیے گئے نمونہ کے عین مطابق دیدہ زیب پینافلیکس ڈسپلے کی صورت میں صدر دفتر لاہور کی عمارت پر نمایاں جگہپر آویزاں کرد ی گئی ہے نیزمحکمہ نے صوبہ بھر میں اپنے تمام علاقائی دفاتر کو بھی اس پر فوری عمل درآمد کرکے تصاویر کے ہمراہ تعمیل رپورٹ بھیجنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی نے امسال 28ستمبرکو اس ضمن میں منعقدہ اپنے اجلاس میں 101ویں قرار داد کے ذریعے حکومت پنجاب سے اس امر کامطالبہ کیا کہ وہ ختم نبوت ﷺ کے متعلق مذکورہ قرآن کریم کی آیت و حدیث مبارکہ ترجمے کے ساتھ پنجاب کے تمام سرکاری دفاتر اور ضلعی داخلی حدود میں سنہری حروف میں سبز پس منظر کے ساتھ نمایاں مقامات پر آویزاں کروائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں