کراچی اور پشاور کے درمیان چلنے والی ٹرینوں پر چھاپے ، 215 بغیر ٹکٹ مسافر وں کو1لاکھ سے زائد جرمانہ

پیر 6 دسمبر 2021 14:38

کراچی اور پشاور کے درمیان چلنے والی ٹرینوں پر چھاپے ، 215 بغیر ٹکٹ مسافر وں کو1لاکھ سے زائد جرمانہ
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2021ء) : لاہور ڈویژن میں گزشتہ تین دنوں کے دوران کراچی اور پشاور کے درمیان چلنے والی مختلف ٹرینوں پر اچانک چھاپے مارے گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور ڈویژن میاں طارق لطیف اور ڈویژنل کمرشل آفیسر ایمن طاہر کی خصوصی ہدایت پر کمرشل انسپکٹر لیاقت علی نے اسپیشل گروپ کے ہمراہ گزشتہ تین دنوں میں تیزگام، راولپنڈی لاہور کے درمیان چلنے والی ریل کاروں،قراقرم ایکسپریس،شاہ حسین اور شالیمار ایکسپریس پر اچانک ریڈ کی جس کے نتیجے میں 215 بغیر ٹکٹ مسافر پکڑے گئے جن سے کرایہ اور جرمانے کی مد میں1لاکھ 56 ہزار 3سو 80 روپے موقع پر وصول کیے اور قومی خزانے میں جمع کرا دئیے گئے ۔

اس کے علاوہ 7 بغیرٹکٹ سفر کرنے والے مسافروں کے خلاف پولیس کارروائی بھی کی گئی ۔اس موقع پر ڈی ایس ریلوے میاں طارق لطیف نے کمرشل ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اس مہم میں شدت پیدا کی جائے تاکہ بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کی حوصلہ شکنی ہو اور ریلوے ریونیو میں اضافہ کیا جا سکے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں