پاکستانی دوا ساز کمپنیوں کا افغان بھائیوں کیلئے ادویات بھجوانے کا فیصلہ

پی پی ایم اے 10کروڑمالیت کی ادویات رواں ماہ افغانستان بھجوائیگی،حکومت افغانستان بھجوائے گی

بدھ 8 دسمبر 2021 23:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2021ء) پاکستانی دوا ساز کمپنیوں نے افغان بھائیوں کیلئے ادویات بھجوانے کا فیصلہ کرلیا تاہم ادویات کی کھیپ افغانستان بھجوانے کی ذمہ داری حکومت کی ہو گی۔پی پی ایم اے 10کروڑمالیت کی ادویات رواں ماہ افغانستان بھجوائے گی اور یہ ادویات کی کھیپ حکومت پاکستان کے حوالے کی جائے گی، ادویات کی کھیپ افغانستان بھجوانے کی ذمہ داری حکومت کی ہو گی۔

(جاری ہے)

ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ بخار، نزلہ زکام ، امراض قلب، شوگر، جان بچانے والی کی ادویات افغانستان بھجوائی جائیں گی۔ذرائع نے بتایا کہ افغان وزیر صحت کی سربراہی میں وفد نے گزشتہ ماہ پاکستان کا دورہ کیا تھا،افغان وفد نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ادویات فراہمی کی اپیل کی تھی۔یاد رہے گذشتہ ماہ کے آخر میں پاکستان نے افغان وزیرصحت کی درخواست پر افغانستان کو جان بچانے والی ادویات عطیہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے افغان مریضوں کی سہولت کیلئے بارڈر پر ڈاکٹرز تعینات کر دئیے تھے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں