وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارانارکلی بم دھماکے میں زخمی افراد کی عیادت کیلئے میوہسپتال پہنچ گئے

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے فرداً فرداً زخمیوں کے پاس جا کرمزاج پرسی کی ،زیر علاج زخمیوں کاحال دریافت کیا وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے زیر علاج زخمیوںکا حوصلہ بڑھایا،وزیراعلیٰ نے بم دھماکے میں زخمی خاتون کو دلاسہ دیا

جمعہ 21 جنوری 2022 23:36

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارانارکلی بم دھماکے میں زخمی افراد کی عیادت کیلئے میوہسپتال پہنچ گئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2022ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار انارکلی بم دھماکے میں زخمی افراد کی عیادت کیلئے میوہسپتال پہنچ گئے۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے فرداً فرداً زخمیوں کے پاس جا کرمزاج پرسی کی ۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے زیر علاج زخمیوں کاحال دریافت کیا۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے زخمیوں سے علاج معالجے اور دیگر امور کے بارے میں بھی دریافت کیا ۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے زیر علاج زخمیوںکا حوصلہ بڑھایا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بم دھماکے میں زخمی خاتون کو دلاسہ دیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شیراز نامی نوجوان کے 5کامیاب آپریشن ہونے پر ڈاکٹروں کو شاباش دی۔وزیراعلیٰ نے کمشنر لاہور کو شیراز کی مالی امداد کی ہدایت بھی کی۔

(جاری ہے)

زیر علاج زخمی نے وزیر اعلیٰ سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارے سرپرست ہیں ،اب ہمیں کوئی فکر نہیں ۔

وزیراعلیٰ نے وارڈ میں زیر علاج دیگر مریضوں کی عیادت بھی کی ۔بزرگ مریض نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ کی وجہ سے ہمیںمفت علاج کی سہولت مل رہی ہے ۔بزرگ مریض نے وزیراعلیٰ کیلئے دعائیں دیتے ہوئے کہا کہ اللہ آپ کے درجات بلند کرے۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے ڈیوٹی ڈاکٹروں اور سٹاف کو زخمیوںکا دلجمعی سے علاج کرنے پر سراہا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر زخمی کو مفت اور بہترین علاج میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائی-حکومت پنجاب بم دھماکہ متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔

وزیراعلیٰ نے زخمیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ذاتی طور پر بہت دکھ ہوا، ملزم سزا سے بچ نہیں سکیں گی-بزدل دشمن نہتے شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے، نہیں چھوڑیں گے - اس موقع پر پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ ،سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈمیڈیکل ایجوکیشن،کمشنر لاہور،ڈپٹی کمشنر اوردیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں