سپیکر چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس

جب پرانے تجربہ کار لوگ محکمے میں ہیں تو نئی بھرتی کیوں کر رہے ہیں: چودھری پرویز الٰہی اس معاملے پر جلد ازجلد وزیر آبپاشی سے بات کرکے عملدرآمد کروائیں:سپیکر کی وزیر قانون کو ہدایت

ہفتہ 22 جنوری 2022 00:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2022ء) سپیکر چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا۔اجلاس کے دوران سپیکر چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ واٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں کھالے پکے کرنے والے تجربہ کار ملازمین کو نوکریوں سے نکالنا ٹھیک نہیں۔ جب پرانے تجربہ کار لوگ محکمے میں ہیں تو نئی بھرتی کیوں کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ تجربہ کار ملازمین کے تجربے سے فائدہ کیوں نہیں اٹھا تے۔ یہ بالکل وہی بات ہوجائے گی جب راولپنڈی میں ڈینگی آیا تو تجربہ کار لوگوں کو نکال کر نئی بھرتی کی گئی اور اس کے نتائج بہت خراب آئے۔سپیکر نے وزیر قانون کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر جلد ازجلد وزیر آبپاشی سے بات کرکے عملدرآمد کروائیں۔جس پر وزیر قانون محمد بشارت راجہ نے سپیکر چودھری پرویزالٰہی کی ہدایت پر عملدرآمد کروانے کی یقین دہانی کرائی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں