سروسز ہسپتال میں مشینری خراب ہونے کیخلاف تحریک التوا ئے کا راسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

منگل 25 جنوری 2022 12:18

سروسز ہسپتال میں مشینری خراب ہونے کیخلاف تحریک التوا ئے کا راسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2022ء) سروسز ہسپتال میں مشینری خراب ہونے کے خلاف تحریک التوا ئے کا رپنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی گئی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن)کی رکن اسمبلی ربعیہ نصرت کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک کے متن میں کہا گیاہے کہ سروسز ہسپتال میں مریض کی ہلاکت کے بعد بھی ایمرجنسی کے حالات بہتر نہیں ہوسکے،مشینری خراب ہونے کی وجہ سے مریضوں کے ٹیسٹ نہیں ہوسکتے جس کے وجہ سے مریض کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔،ایکسرے اور سی ٹی فلمیں بھی دستیاب نہیں ، ہارٹ اٹیک کی بیماری کی تشخیص کے لیے ضروری ٹیسٹ کارڈیک انزائمز بھی سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی میں نہیں ہو رہے۔ سروسز ہسپتال میں مشینری خراب ہونے کی وجہ سے عوام میں سخت تشویش پائی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں