جیت اور ہار اللہ کے ہاتھ میں ہے،عوام جسے ووٹ دیں گے وہی کامیاب ہوگا، حمزہ شہباز

سپریم کورٹ کے فیصلے سے بحرانی کیفیت کا خاتمہ ہوگا، کابینہ نہ ہونے کے باوجود گندم کے اسٹاک کو پورا کیا،بیان

جمعہ 1 جولائی 2022 22:10

جیت اور ہار اللہ کے ہاتھ میں ہے،عوام جسے ووٹ دیں گے وہی کامیاب ہوگا، حمزہ شہباز
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جولائی2022ء) وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے سے صوبے میں بحرانی کیفیت کا خاتمہ ہو جائے گا۔ ضمنی الیکشن کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب ہوگا جب تک حمزہ شہباز وزیر اعلیٰ رہیں گے۔ حمزہ شہباز نے اپنے بیان میں وزارت اعلیٰ پنجاب کے معاملے پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل میں کہا ہے کہ جیت اور ہار اللہ کے ہاتھ میں ہے، عوام جس کو ووٹ دیں گے وہی کامیاب ہوگا، پنجاب کے عوام کے لیے فیصلہ بہت بہتر ثابت ہوگا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ امید ہے کہ پنجاب کی عوام مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دے گی، صوبہ پنجاب کئی ماہ سے ا?ئینی بحران کا شکار رہا ہے، کبھی الیکشن ملتوی ہوتا رہا اور کبھی حلف کا معاملہ التوا رہا۔حمزہ شہباز نے کہا کہ کبھی کابینہ نہیں بنی اور کبھی گورنر آ رہا کبھی جا رہا ہے، پنجاب میں جو بحران رہے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ ملنا چاہیے، کابینہ نہ ہونے کے باوجود گندم کے اسٹاک کو پورا کیا۔انہوں نے کہا کہ 2200 روپے فی من کسان سے گندم خریدی گئی، مارکیٹ میں 5 ہزار روپے فی من ریٹ ہے، 10 کلوا?ٹے کا تھیلا سبسڈی دے کر سستا کیا، پنجاب میں ادویات مفت ملنے جا رہی ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں