وزیراعظم سے سعد رفیق کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو

ہفتہ 2 جولائی 2022 23:19

وزیراعظم سے سعد رفیق کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جولائی2022ء) وزیر اعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے لاہور میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی ۔

(جاری ہے)

خواجہ سعد رفیق نے وزیر اعظم کو ریلوے اور ہوابازی کے شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے آگاہ کیا۔ خواجہ سعد رفیق نے وزیر اعظم کو بتایا کہ ٹرینوں اور جہازوں میں بالخصوص عید کے دنوں میں سفر کے دوران کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں