مریم نواز کے جلسوں کا شیڈول تیار

جمعرات 7 جولائی 2022 22:19

مریم نواز کے جلسوں کا شیڈول تیار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2022ء) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا ضمنی انتخابات کے سلسلے میں جلسوں کا شیڈول تیار کر لیا۔مسلم لیگ ن ضمنی انتخابات کے سلسلے میں پنجاب اسمبلی کے 8 حلقوں میں 10 جلسے کرے گی۔

(جاری ہے)

مریم نواز 8 جولائی سے 15 جولائی تک مختلف اضلاع میں جلسے اور ریلیوں سے خطاب کریں گی۔آٹھ جولائی کو شیخوپورہ ، 11 جولائی کو ساہیوال ، 12 جولائی کو جھنگ، 13 جولائی کو لیہ میں ن لیگ کا جلسہ ہوگا۔مریم نواز 14 جولائی کو راولپنڈی اور خوشاب میں بھی عوامی اجتماع سے خطاب کریںگی، نائب صدر ن لیگ 15 کو ملتان میں جلسے سے خطاب کریں گی جبکہ الیکشن کمپین کے آخری روز لاہورمیں انتخابی ریلیاں نکالی جائیں گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں