حکمران آئی ایم ایف کو خوش کر رہی ہے ،انکو عوام سے نہیں صرف اپنے اقتدار اور مفادات عزیز ہے ‘ محمود الرشید ،

حکومت 5فیصد جی ایس ٹی کے فیصلے کو فی الفور واپس لیکرعوام پر مہنگائی کے بم بر سانے سے باز رہے‘اپو زیشن لیڈر پنجاب اسمبلی

جمعرات 1 جنوری 2015 21:00

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء ) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الر شید نے کہا کہ حکمران عوام پر مہنگائی کے بم بر سانے سے باز نہ آئے تو انکے خلاف سڑکوں پر احتجاج کیا جا ئیگا ‘ پٹر ولیم مصنوعات پر 5فیصد جی ایس ٹی کا اضافہ غر یبوں پر مہنگائی کا بم گر ایاہے‘(ن) لیگ ایک ہاتھ سے ریلیف تو دوسر ے سے عوام کی جیب پراربو ں روپے کے ڈاکے مار رہے ہیں جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہو سکتے ‘عوام پہلے ہی بجلی اور گیس کی لوڈشیڈ نگ کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے اور (ن) لیگ پتہ نہیں قوم سے کس بات کا انتقام لے رہی ہے ۔

اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الر شید نے کہاکہ (ن) لیگ سار ادن عوام کی خدمت کا نعرہ لگاتی ہے مگر اصل میں یہ آئی ایم ایف کو خوش کر رہے ہیں،انکو عوام سے نہیں صرف اپنے اقتدار اور مفادات عزیز ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انٹر نیشنل مارکیٹ میں پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتیں ریکا رڈ سطح پر کم ہو ئیں ہیں جبکہ پاکستان میں اس سے آدھی قیمت بھی کم نہیں کی گئی ۔

انہوں نے کہا کہ جی ایس ٹی میں17فیصد سے 22فیصد اضافے کی وجہ سے نہ صرف پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو گا بلکہ اس سے ملک میں مہنگائی کا بھی سیلاب آئیگا اور اس سے بے روز گاری میں بھی اضا فہ ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکو مت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ 5فیصد جی ایس ٹی کے فیصلے کو فی الفور واپس لے کرعوام پر مہنگائی کے بم بر سانے سے باز رہے ورنہ ہم خاموش نہیں رہیں گے اور حکمرانوں کے خلاف سڑکوں پر آکر احتجاج کر ینگے جو عوام کو ریلیف ملنے تک جاری رہیگا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں