وارڈنز کا عزم بلند کرنے اور عوام کی بہتر خدمت کیلئے خصوصی لیکچر کا اہتمام

جمعرات 1 جنوری 2015 21:39

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) چیف ٹریفک آفیسر طیب حفیظ چیمہ کی ہدایت پرپولیس عوام دوستی کے رشتے کو مضبوط کرنے ،وارڈنز کا عزم بلند کرنے اور عوام کی خدمت کے سلسلے میں بہترین نتائج کے حصول کیلئے دوبئی کے ماہر نفسیات ڈاکٹر طاہر کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جنہوں نے وارڈنز کو خصوصی لیکچر دیا۔

(جاری ہے)

سی ٹی او نے کہا کہ وارڈنز کیلئے مرحلہ وار لیکچر کا اہتمام کرنے کا مقصد انکے عزم کو بلند کرنا ہے۔

لیکچر میں انسپکٹرز ،وارڈنز ،لیڈی وارڈنزاور کانسٹیبل شریک تھے۔انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس وارڈنز کی بہتری اور ٹریفک کے بہاؤ کو برقرار رکھنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے۔سی ٹی او نے کہا کہ لیکچر سے وارڈنز اور شہریوں کے مابین دوستی کا رشتہ مضبوط ہوگا،جبکہ وارڈنز کو عوام سے انتہائی نرم اور شائستہ رویہ رکھتے ہوئے ٹریفک کی روانی پر بھی بھر پور توجہ دینا ہوگی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں