کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت واسا کے ایریا ایکسپینش کے حوالے سے اجلاس

جمعرات 25 اپریل 2024 20:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت واسا کے ایریا ایکسپینش کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایم ڈی واسا غفران احمد نے واسا نیٹ ورک وخدمات فراہمی کے ایکسپینشن پلان کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ واسا ضلع لاہور کے سیور و واٹر سپلائی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے پلاننگ کررہا ہے۔

کمشنر لاہور کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ابھی واسا 248مربع کلومیٹر میں 8ملین آبادی میں خدمات فراہمی کررہا ہے۔

(جاری ہے)

ایم ڈی واسا نے کہا کہ واسا نے اگلے پانچ سال کیلئے لاہور ضلع کی 91فیصد آبادی کیلئے پلاننگ کی ہے۔ ایم ڈی نے کہا کہ واسا لاہور نے سیور و واٹر سپلائی کو سوفیصد تک لیجانے کیلئے مراحل میں پلاننگ کی ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ واسا سپیشلائزڈ ادارہ ہے۔

پلاننگ کے مطابق مشینری بھی فراہم کی جائے گی۔ شہری سہولیات کی فراہمی وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ایم ڈی واسا نے کہا کہ پلاننگ کے مطابق واسا 6سب زونز کے تحت واسا خدمات فراہمی کو ایکسپینڈ کرے گا۔ کمشنر لاہور کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ؤواسا ایکسپینشن میں تمام ڈرینز کو باقاعدہ ڈسپوز کرکے مین ڈرینز میں ڈالا جا ئے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں