مسلم حکمرانوں کو کھل کر آزادی فلسطین کا پرچم بلند کرنا چاہیے ‘جے یو آئی(س)

مسئلہ فلسطین پر مسلم حکمرانوں کی لاپروائی کی مذمت کرتے ہیں‘مولانا قاری اعظم حسین ودیگر

اتوار 28 اپریل 2024 11:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) جمعیت علما ئے اسلام( س) لاہور کے امیر ومرکزی سالار مولانا قاری اعظم حسین نے کہا ہے کہ مسلم حکمرانوں کو کھل کر آزادی فلسطین کا پرچم بلند کرنا چاہئے،سات ماہ سے غزہ پر بم و بارودبرسانے کے باوجود اسرائیل اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکا،مسئلہ فلسطین پر مسلم حکمرانوں کی لاپروائی کی مذمت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہو ں نے امیر مولانا پیر عبدالقدوس نقشبندی ناظم اعلی مولانا ایوب خان ڈپٹی سیکرٹری پیر اکبر ساقی لاہور کے ناظم اعلی مولانا طیب عثمانی نائب امیر مولانا صلاح الدین ایوبی قاری واحد بخش قاری رحمت اللہ لاشاری انجینئر خالد ٹیپو عبد الحمید تو نسوی، مولانا محمد ممتاز، مولانا توقیر عباس سمیت دیگر رہنما ئوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔ انہو ں نے کہاکہ قبلہ اول کی آزادی اور فلسطینیوں، کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں کردار پوری امت کا دینی، ملی اور انسانی فریضہ ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں