وفاق کو مضبوط کرنے کی سیاست سب کی ضرورت ہے، راجا پرویز اشرف

تنظیمی معاملات بارے تبدیلی معمول کا کام ، پنجاب میں پیپلز پارٹی کی کمزوری کا تاثر دور کرنے کی کوشش کی جائیگی، میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 11 مئی 2024 20:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2024ء) سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ وفاق کو مضبوط کرنے کی سیاست سب کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ تنظیمی معاملات سے متعلق تبدیلی معمول کا کام ہے،پنجاب میں دوستوں کی مشاورت سے تنظیمی امور میں تبدیلی لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کی کمزوری کا تاثر دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وفاق کو مضبوط رکھنے کی سیاست کرنے کی ضرورت ہے، ہم تجربہ کار اور نوجوان قیادت کا گلدستہ پیش کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں