وزیر اعظم کا کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی پر قومی ہاکی ٹیم کو خراج تحسین

ہفتہ 11 مئی 2024 21:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2024ء) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستانی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی پر ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا ہےکہ کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کی، جاپان کے خلاف بھی پاکستانی ٹیم نے فائینل میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے ، قومی ہاکی ٹیم نے پوری قوم کے دل جیت لئے۔انہوں نے کہا کہ عرصہ دراز کے بعد پاکستان نے قومی کھیل کے اس اہم ٹورنامنٹ کے فائنل تک رسائی حاصل کی جو کہ انتہائی خوش آئند ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کھیلوں بالخصوص قومی کھیل ہاکی کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔\932

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں