ڈی آئی جی آپریشنز آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد

ہفتہ 11 مئی 2024 20:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2024ء) شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے ڈی آئی جی آپریشنزدفتر میں کھلی کچہری کا سلسلہ باقاعدگی سے جاری ہے۔ ترجمان کے مطابق اس سلسلے میں گزشتہ روز منعقدہ کھلی کچہری میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی آپریشنزلاہور محمد فیصل کامران نے کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل سنے اور متعلقہ افسران کوان کے حل کیلئے احکامات جاری کئے۔

محمد فیصل کامران نے کہا کہ انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائے جارہے ہیں، کھلی کچہری میں آنے والے شہری قابل عزت ہیں، تھانوں کی سطح پرشہریوں کے مسائل فوری نمٹائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں سے بھی ان کے مسائل و شکایات کے حل بارے فیڈ بیک لیا جا رہا ہے۔کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر نا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں