مشاورت نہ ہونے کی وجہ سے تاجر دوست اسکیم ناکام ہوئی ‘ طارق محمود

سمز بلاک کرنے سمیت اس طرز کی مہم جوئی سے کامیابی ممکن نہیں ‘ سینئر ممبر لاہور ٹیکس بار

جمعرات 2 مئی 2024 11:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2024ء) لاہور ٹیکس بار کے سینئر ممبر سابق چیئرمین سیلز ٹیکس ریفنڈز کمیٹی طارق محمود میونے کہا ہے کہ پیشگی مشاورت نہ کرنے کی وجہ سے تاجر دوست اسکیم ناکامی سے دوچار ہوئی ، حکومت کو تجویز ہے کہ سمز بلاک کرنے سمیت اس طرز کی مہم جوئی سے کامیابی ممکن نہیں بلکہ ٹیکس بارز ، چیمبرز اور تاجر تنظیموں کے ذریعے آگاہی مہم شروع کی جائے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ملاقات کے لئے آنے والے ٹیکس بارز کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرعرفان خان،ارشد قصوری ،آس محمد،محمد ندیم،فرحان خان اور دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ میں حکومتی اخراجات کاتخمینہ لگا کر اسے اسمبلیوں سے پاس کرائے تاکہ حکومتی اخراجات بڑھنے پر ایس آر او زیا منی بجٹ نہ آئیں ،حکومت اپنے طے شدہ بجٹ سے تجاوز نہ کر سکے، اگر حکومتی اخراجات بڑھتے ہیں تو حکومت اسٹیٹ بنک سے اپنی ذمہ داری پر قرض لے اور اگلے بجٹ سے پہلے اسے واپس کرے ناکہ عوام پر حکومتی اخراجات کا بوجھ ڈالا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ایس آر اوز لانے سے ٹیکس بیس کو بڑھانا ناممکن ہے ،حکومت سیلز ٹیکس کو سنگل ڈیجٹ کرکے سوچ سے زیادہ ٹیکس وصولی اور دستاویزی معیشت کے نتائج حاصل کر سکتی ہے ،ان پٹ ختم ہونے سے جہاں لیٹیگیشن ختم ہو گی وہاں سیلز ٹیکس کی مد میں کرپشن کا بھی خاتمہ ہو گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں