آئندہ مالی سال میں وزیراعلی کے ترجیحی منصوبوں کیلئے 245 ارب مختص کرنے کا پلان

جمعرات 2 مئی 2024 17:22

آئندہ مالی سال میں وزیراعلی کے ترجیحی منصوبوں کیلئے 245 ارب مختص کرنے کا پلان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2024ء) آئندہ مالی سال کے دوران وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ترجیحی منصوبوں کے لئے 245 ارب روپے مختص پلان بنا لیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایوان وزیراعلی پنجاب نے ترجیحی منصوبوں سے متعلق تفصیلات پی اینڈ ڈی بورڈ کو ارسال کردیں۔پی اینڈ ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ صحت کے شعبہ میں وزیراعلی کے 80ارب روپے مالیت کے ترجیحی منصوبے شامل ہیں ،روڈ سیکٹر میں 139، آئی ٹی اور گورننس کے لیے 15ارب روپے مختص کیے جائیں گے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بلاک ایلوکیشن اور دیگر منصوبوں پر 24 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں