وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے صوبائی وزیر اریگیشن کاظم پیرزادہ کی ملاقات، محکمہ انہار کے امور پرتبادلہ خیال

اریگیشن سسٹم کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا جائزہ ،کاشتکاروں کو ٹیل تک پانی کی بروقت فراہمی کے تجاویز پر غور پہلے مرحلے میں 10 ارب کی لاگت سے 1200 کھالے پکے کیے جارہے ہیں،دوسرے مرحلے میں صوبہ بھر میں 7ہزار کھالے پکے کیے جائینگے کھالے پکے ہونے سے نہروں کے ٹیل پر بھی کاشتکاروں کو وافر پانی دستیاب ہوگا،کسانوں کیلئے سولر ٹیوب ویل پراجیکٹ کا آغاز کرنے جارہے ہیں‘مریم نوازشریف

اتوار 12 مئی 2024 21:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے صوبائی وزیر اریگیشن کاظم پیرزادہ نے ملاقات کی ،جس میں محکمہ انہار کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا- اریگیشن سسٹم کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا جائزہ لیا گیا-کاشتکاروں کو ٹیل تک پانی کی بروقت فراہمی کے تجاویز پر غورکیا گیا-صوبے بھر میں کھالوں کو پختہ کرنے کے پروگرام پر پیشرفت کا جائزہ لیاگیا-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ پہلے مرحلے میں 10 ارب کی لاگت سے 1200 کھالے پکے کیے جارہے ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں صوبہ بھر میں 7ہزار کھالے پکے کیے جائینگے۔

(جاری ہے)

انشاء اللہ آئندہ 5 سالوں میں کھالوں کو پختہ کردیا جائے گا۔ کھالے پکے ہونے سے نہروں کے ٹیل پر بھی کاشتکاروں کو وافر پانی دستیاب ہوگا۔انہوں نے کہاکہ کسانوں کے لئے سولر ٹیوب ویل پراجیکٹ کا آغاز کرنے جارہے ہیں۔ نہری پانی کی چوری برداشت نہیں، سدباب کے لئے موثر کارروائی کی جائے گی۔صوبائی وزیر اریگیشن کاظم پیرزادہ نے کہاکہ مریم نواز کی قیادت میں کابینہ اور ٹیم عوامی فلاح و بہبود کے لئے دن رات کام کررہی ہے۔انشاء اللہ قائد میاں نوازشریف کے ویژن کے مطابق کاشتکار کی فلاح وبہبود کا مشن پورا کرینگے۔ سینٹر پرویز رشید بھی موقع پر موجود تھی-

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں