وزیراعلیٰ نے ٹیوٹا میں روبوٹک لیب بنانے اور سکلز ڈویلپمنٹ انیشیٹیو کا باقاعدہ آغاز کردیا
پنجاب حکومت ہرسال 4 ہزار طلبہ کو بین الاقوامی معیار کے ایڈوانس آئی ٹی کورسز کرائے گی، خواہش ہے کہ بچوں کو کورسز سے فارغ التحصیل ہونے سے پہلے نوکری مل جائے، مریم نواز شریف
ثنااللہ ناگرہ پیر 13 مئی 2024 19:40
(جاری ہے)
وزیراعلی مریم نوازشریف نے کالج کی لیب اور ڈس پلے سنٹر کا بھی دورہ کیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے لیب میں طلبہ اور طالبات سے گفتگوکرتے ہوئے لیب کی ری سٹرکچرنگ اور روبوٹک لیب قائم کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ کورسزپراجیکٹ کے طلبہ کی تعداد 4 ہزار سے بتدریج 40 ہزار تک بڑھا ئیں گے۔ کورسز مکمل کرنے والے طلبہ کو لیپ ٹاپ بھی دینے کا جائزہ لے رہے ہیں۔ٹیوٹا فری کورسز نوجوانوں کا حق ہے کسی کا احسان نہیں،جس سے محروم رکھا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوا زشریف نے ڈس پلے سنٹر میں دستکاریوں، پینٹنگز اور سرامک ورک کوسراہا۔ ایک طالبہ نے وزیر اعلی مریم نوا زشریف کو ہاتھ سے بنائی ہوئی پینٹنگ پیش کی۔ صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین نے پراجیکٹ کی غرض وغایت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ جاپان، یونان اور دیگر ممالک میں ٹیوٹا کے سکلڈ ورکر کی مانگ ہے۔ ٹیوٹا کے چیئر مین ساجد کھوکھر نے بھی خطاب کیا۔تقریب میں ٹیوٹا کے 15 اداروں کے طلبہ نے شرکت کی جبکہ20 ٹیوٹا اداروں کے طلبہ ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف نے واپسی پرکھڑی بچیوں کو دیکھ کر گاڑی روک کر سیلفی بنوائی۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے گورنمنٹ ٹیکنالوجی کالج برائے خواتین میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر سکلز ڈیویلپمنٹ پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔چیئرمین ٹیوٹا اور ان کی ٹیم کو ایک ماہ میں یہ پروگرام شروع کرنے پر شاباش دیتی ہوں۔ پروگرام کے لئے ہزار بچے سلیکٹ ہوئے جن میں سے 400 لڑکیاں ہیں۔ مجھے خوشی ہے سکل ڈیویلپمنٹ پروگرام میں بچیوں کی بہت بڑی تعداد آئی ہے۔ ٹیوٹاکی پہلی میٹنگ لی تو افسوس ہوا کہ ہم گھسے پٹے نظام لے کر چل رہے ہیں۔ لڑکیوں کی تعداد کو 50 فیصد سے اوپر جانا چاہیے۔ ہم نے مارکیٹ ڈیمانڈ کے مطابق کورسز شامل کیے ہیں۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ سائبر سیکورٹی، آرٹی فیشل انٹیلی جنس کورس شروع کیے ہیں۔ سکل ڈویلپمنٹ کی ٹریننگ مکمل فری ہے۔مارکیٹ کی ڈیمانڈ کے مطابق اپنے نصاب میں تبدیلی لائے ہیں۔ مارکیٹ کے مطابق کورس کروائیں گے تو لوگ جاب پیچھے لے کر پھریں گے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ دیکھ کر بہت افسوس ہوا تھا کہ کورسز جدید ٹیکنالوجی کے مطابق نہیں تھے۔ ہمیں جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ نصاب کو بدلنا ہوگا۔ خواہش ہے کہ بچوں کوکورسز سے فارغ التحصیل ہونے سے پہلے نوکری مل جائے۔ لاہور میں ملک کی پہلی آئی ٹی سٹی شروع کررہے ہیں۔جو ایک سال میں شروع ہوجائے گی۔ چیف منسٹر سکلز انیشیٹوز کے تحت طلبہ کو کلاوڈ کمپیوٹنگ،سائبر سکیورٹی،ڈیٹا اینالیٹکس، گرافک ڈیزائن،آرٹی فیشل انٹیلی جنس، مشین لرننگ اور گیم ڈویلپمنٹ کورسزکروائے جائیں گے۔ کورس مکمل کرنے والے طلبہ مائیکروسافٹ، ایڈوب، سیسکواور یونیٹی جیسے بین الاقوامی اداروں کے انٹرنیشنل سرٹیفکیشن حاصل کریں گے۔ پنجاب حکومت ہر سال 4 ہزار طلبہ کو بین الاقوامی معیار کے ایڈوانس آئی ٹی کورسز کرائے گی۔ 4 ہزار بچوں کو انشاء اللہ 40 ہزار پر لے کر جائیں گے۔ مختلف شہروں کے 35 ٹیوٹا انسٹیٹیوٹ میں نوجوانوں کو ٹریننگ دی جائے گی۔ پہلے مارکیٹ کی ڈیمانڈ کے مطابق ہمارے پاس کورسز موجود نہیں تھے۔ جب جاب مارکیٹ کے مطابق کورس کرائیں گے تو لوگ جابز کے لئے طلبہ کے پیچھے پھریں گے۔ دنیا کے ٹیک جوائنٹس کا آئی ٹی سٹی پراجیکٹ میں شامل ہونے کے لئے تیار ہیں۔ ٹیوٹا کی ری سٹرکچرنگ ماڈر ن لائنز پرکرنے کی ہدایت کی ہے۔ جدید کورسز کے لئے جو ایکسپرٹس اور فیکلٹی باہر سے یا پرائیویٹ سیکٹر سے ہائر کرنی پڑتے ہیں وہ کریں۔ لوگ صرف دعوے کرتے ہیں اور پانچ سال بعد ان کے پاس دکھانے کے لیے کچھ نہیں ہوتا۔وزیر اعلی مریم نواز شریف نے کاہ کہ اللہ کا شکر ہے ہم نے چیف منسٹر سکلز انیشیٹیو کا افتتاح آج کیا جبکہ کلاسز پہلے سے ہی شروع ہوگئی ہیں۔مسلم لیگ نون نے کبھی بچوں کے ہاتھ میں ڈنڈے غلیلیں اور پٹرول بم نہیں دیے۔ بچوں کو اپنی سکیورٹی ایجنسیز کو مارنا ان کے سر اور آنکھیں پھوڑنا نہیں سکھایا۔ لاء اینڈ آرڈر کی پہلی میٹنگ لی تو ڈی آئی جی آپریشنزسے پوچھا کہ ان کی آنکھ کو کیا ہوا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنزنے بتایا کہ نو مئی کے واقعات میں ان کی آنکھ ضائع ہو گئی۔وزیر اعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ ہم نے بچوں کو یہ نہیں سکھانا کہ مار دو، مر جاؤ،جلا دو، توڑ دو۔نو مئی کو جنا ح ہاؤس گئی تو میرا دل خون کے آنسو رو رہا تھا۔ ہم نے پاکستان کے بانی قائد اعظم محمد علی جناح کی یادگار کو راکھ کا ڈھیر بنا دیا۔لیپ ٹاپ اورپیف سکالرشپس دیں تو مسلم لیگ نون نے دی ہیں۔ دانش سکول،سٹیٹ آف دی آرٹ یونیورسٹیز بنائی تو مسلم لیگ نون نے بنائیں اور آج انٹر نیشنل سرٹیفکیشن کے ساتھ سکل ڈیویلپمنٹ پروگرام بھی مسلم لیگ ن شروع کر رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ جب بچوں کو پٹرول بم اور دفاعی اداروں پر حملے کی ترغیب دی جاتی ہے تو کوئی حرکت میں نہیں آتا اسی طرح جب بچوں کو محافظوں کی ہڈیاں ڈنڈوں سے توڑنے اوران کی آنکھیں زخمی کرنے کا کہا جاتا ہے تو کوئی حرکت میں نہیں آتا۔ بہاولپور میں بچے کی سکول جانے کے لئے سائیکل کی خواہش فوری پوری کی۔ بچے کو سائیکل ملی تو وہ سکول جاتا ہے، لڑکیوں کے کالج کے سامنے نہیں جاتا۔ جنہوں نے گرلز کالج کے سامنے جانا ہے ان کو موٹرسائیکل کی ضرورت نہیں۔ون ویلنگ کے لیے بھی لڑکوں کو حکومت کی موٹر سائیکل کی ضرورت نہیں۔نوجوان ون ویلنگ ہرگز نہ کریں، اپنے ماں باپ کا خیال رکھیں، انہوں نے بہت محبت سے آپ کو پالا ہے۔ اورنج لائن کے منصوبے کو روک کر قوم کا نقصان کیا گیا۔ کروڑوں لوگوں نے میٹروبس اور میٹروٹرین پر سفر کیا اور ڈیلی لاکھوں لوگ اس پر سفر کرتے ہیں۔ سینٹر پرویز رشید، سینئر منسٹر مریم اورنگزیب، صوبائی وزرا عظمیٰ زاہد بخاری، رانا سکندر حیات، بلال اکبر، ایم پی اے ثانیہ عاشق، میاں مرغوب، چیف سیکرٹری، سیکرٹریز، اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
-صوبائی وزیر کھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھرکا پہلی سمر سپورٹس گیمز2024ء کے انعقاد کا اعلان
ق*ساؤتھ ایشین گیمز کی تیاریوں کے حوالے سے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں اہم اجلاس
{منہاج القرآن کے زیر اہتمام لندن میں عظیم الشان تربیتی ورکشاپ
ٓوزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا وزیر آباد میں طالبہ سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
ٴوزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کا پنجاب میں انڈسٹری کے فروغ کے اہداف کے حصول میں ناکامی پراظہار برہمی
eگندم سکینڈل کی ، ڈی جی نیب سے 26 جون کو رپورٹ طلب
[سمگل شدہ گاڑیوں کی رجسٹریشن کے سکینڈل کی نیب انکوائری کیلئے درخواست پر ڈی جی انٹی کرپشن کو درخواست پر ..
ٰفواد چودھری کی حفاظتی ضمانت میں توسیع اور تمام مقدمات کو یکجا کرنے کے لئے درخواستوں پر سماعت
وزیر فواد چوہدری کی گرفتاری سے روکنے اور جے آئی ٹی کے نوٹس کیخلاف درخواست پر سماعت 29 مئی تک ملتوی
غ*لاہور ہائیکورٹ کا احتساب عدالت نمبر دو لاہور میں جج تعینات نہ کرنے کا نوٹس
۷شہری کو دو مقدمات میں رہائی کے بعد شہری کو تیسرے جھوٹے کیس میں گرفتار کرنے پر لاہور ہائیکورٹ کا بڑا ..
سلمان اکرم راجہ اور رائو عمر ہاشم خان کی اضافی الیکشن ٹربیونل بنانے کی درخواست فریقین کے وکلا کے دلائل ..
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمز انٹیلی جنس کراچی نے مشترکہ طور پر سمندر میں 675 کلوگرام آئس قبضے میں لے لی
-
بہاولپور میں قتل کی لرزہ خیز واردات
-
آئی ایم ایف نئے بیل آؤٹ پیکج کیلئے کئی ظالمانہ شرائط سامنے لے آیا ہے
-
گنڈا پور کا وفاقی حکومت سے معاملات طے کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ مذاکرات ہور ہے ہیں
-
فواد چوہدری کی پنجاب میں درج مقدمات میں ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا وزیرآباد میں طالبہ سے اجتماعی زیادتی کا نوٹس، رپورٹ طلب
-
جنرل باجوہ کی اتنی تعریف شاید میراثی بھی نہ کرسکیں، اس کا کوئی نظریہ یا اصول نہیں
-
شہداء کے اہل خانہ کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے‘وزیرداخلہ
-
ڈولفن ٹیم نے کار سوار شہری سے ہونے والی واردات ناکام بنادی
-
عمران خان ’’میں نہیں تو ملک نہیں‘‘ کی سیاست نا کریں، شیری رحمان
-
ملک ڈیفالٹ سے بچ گیا اور کسی کے ارمان ٹوٹ گئے،وزیر اطلاعات و نشریات
-
عمران خان کا شیخ مجیب الرحمان سے موازنہ کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے