محفوظ پنجاب وژن کی جانب اہم پیشرفت، 28 اضلاع میں ڈکیتی، راہزنی اور سنیچنگ کی ایک بھی 15 ایمرجنسی کال رپورٹ نہ ہوئی

پیر 24 اگست 2026 15:37

محفوظ پنجاب وژن کی جانب اہم پیشرفت، 28 اضلاع میں ڈکیتی، راہزنی اور سنیچنگ کی ایک بھی 15 ایمرجنسی کال رپورٹ نہ ہوئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2026ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے محفوظ پنجاب وژن کی جانب اہم سنگ میل،سی سی ڈی، ضلعی پولیس اور سیف سٹی کی موثر حکمتِ عملی، سنگین جرائم کی کوئی ایمرجنسی 15کال موصول نہیں ہوئی۔ ترجمان سیف سٹی کے مطابق گزشتہ روز 28سیف سٹی کورڈ اضلاع میں ڈکیتی، راہزنی اور سنیچنگ کی ایک بھی ایمرجنسی 15کال رپورٹ نہیں ہوئی۔

خوشاب، کوٹ ادو، رحیم یار خان، شیخوپورہ اور سیالکوٹ کے سیف سٹی کورڈ علاقوں میں سنگین جرائم کی صرف ایک ایک ایمرجنسی 15کال رپورٹ ہوئی، ڈکیتی، راہزنی اور سنیچنگ کی کوئی کال رپورٹ نہ ہونے والے اضلاع میں اٹک، بہاولنگر، بھکر، چکوال، چنیوٹ، گجرات، حافظ آباد، جھنگ، جہلم، خانیوال، خوشاب، کوٹ ادو، لیہ، لودھراں اور منڈی بہائوالدین شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ان اضلاع میں میانوالی، مری، مظفرگڑھ، ننکانہ صاحب، نارووال، پاکپتن، رحیم یار خان، راجن پور، شیخوپورہ، سرگودھا، سیالکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور وہاڑی بھی شامل ہیں۔سیف سٹی کے اے آئی بیسڈ کیمروں، جدید سرویلنس اور لائیو مانیٹرنگ کے ذریعے جرائم کی بروقت نشاندہی اور روک تھام میں موثر کردار ادا کیا جا رہا ہے۔ ترجمان سیف سٹیز کے مطابق ویڈیو اینالیٹکس اور ڈیجیٹل شواہد کے ذریعے پولیس کو فوری معلومات اور معاونت فراہم کی جا رہی ہے، پنجاب کے 43اسمارٹ سیف سٹی سینٹرز سے 24گھنٹے نگرانی، فوری مانیٹرنگ اور پولیس کو بروقت معاونت فراہم کی جا رہی ہے، سی سی ڈی، ضلعی پولیس اور سیف سٹی کی مربوط حکمتِ عملی کے تحت محفوظ پنجاب وژن کو عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں