کیسپرسکی نیکسٹ میں جدید مصنوعی ذہانت کی صلاحیتیں شامل، سائبر خطرات کی نشاندہی مزید مؤثر بنانے کا اقدام
پیر 24 اگست 2026 15:41

(جاری ہے)
نئی پیش رفت کے تحت کیسپرسکی ایس او سی مینجمنٹ کنسول میں سیکیورٹی سے متعلق مختلف کاموں کی نگرانی اور انتظام ایک ہی پلیٹ فارم سے ممکن بنایا گیا ہے۔
جدید مصنوعی ذہانت کی صلاحیتوں کے ذریعے ڈیٹا کی تیز رفتار تلاش، ممکنہ سائبر خطرات کی بہتر نشاندہی اور سیکیورٹی کے مختلف مراحل کو زیادہ مؤثر بنانے میں مدد ملے گی۔کمپنی کے مطابق نئی اپ ڈیٹ سے اداروں کی ہارڈویئر ضروریات بھی کم ہوں گی، جس کے نتیجے میں اخراجات میں کمی اور آپریشنل کارکردگی میں بہتری متوقع ہے۔ اس کے علاوہ مختلف سیکیورٹی اجزا کے درمیان باہمی رابطہ آسان بنایا گیا ہے جبکہ کیسپرسکی اور دیگر کمپنیوں کے سیکیورٹی سلوشنز کو بھی کنسول کے ساتھ مربوط کیا جاسکتا ہے۔کیسپرسکی نیکسٹ کی پروڈکٹ لائن میں کیسپرسکی نیکسٹ آپٹیمم چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے لیے جبکہ کیسپرسکی نیکسٹ ایکسپرٹ مختلف حجم کے کاروباری اداروں کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ یہ سلوشنز حقیقی وقت میں تحفظ، خطرات کی نگرانی، تحقیقات اور سائبر حملوں کے خلاف ردعمل کی صلاحیتیں فراہم کرتے ہیں۔بڑے پیمانے پر تعیناتی کے لیے نئی اپ ڈیٹ میں نظام کی ضروریات کو بھی بہتر بنایا گیا ہے۔ نئی ریلیز کے ذریعے اداروں کو مصنوعی ذہانت پر مبنی ایسی خصوصیات تک رسائی حاصل ہوگی جو خطرے کی نشاندہی کے بعد خودکار طور پر الرٹ جاری کرنے میں معاون ثابت ہوں گی۔پاکستان میں حالیہ انفوسیک 2026 کانفرنس کے دوران اینڈ پوائنٹ ڈیٹیکشن اینڈ ریسپانس اور ایکس ڈی آر صلاحیتوں پر گفتگو کرتے ہوئے کیسپرسکی کے پاکستان و افغانستان کے سیکیورٹی کنسلٹنٹ انس نسیم نے کہا کہ سیکیورٹی آپریشنز سینٹر کے ٹولز کو ایک ہی پلیٹ فارم پر یکجا کرنے کے ساتھ اینڈ پوائنٹ ڈیٹیکشن اینڈ ریسپانس اور مصنوعی ذہانت کی صلاحیتوں کو بہتر بنایا گیا ہے، جس سے خطرات کی زیادہ تیز اور درست نشاندہی اور سیکیورٹی آپریشنز کو مزید مؤثر بنانا ممکن ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے فعال سائبر سیکیورٹی تحفظ کے معیار کو مزید بلند کیا جارہا ہے، جبکہ مصنوعی ذہانت سائبر سیکیورٹی تجزیہ کاروں کو زیادہ تیز رفتار اور باخبر انداز میں خطرات سے نمٹنے کے قابل بنانے میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں

آئی بی اے کراچی میں اورینٹیشن گالا 2026، نئے طلبہ کا پرتپاک خیرمقدم

چیٹ جی پی ٹی میں صارفین کے لیے نیا سیکیورٹی فیچر متعارف کرانے کی تیاری

ہونڈا کی ایکسچینج سہولت، پرانی سی ڈی 70 دے کر نئی موٹر سائیکل حاصل کرنے کا موقع

جشن ولادتِ رسول اکرم ﷺ اہلِ اسلام کے لیے عظیم نعمت ہے، مشتاق سومرو

کیسپرسکی نیکسٹ میں جدید مصنوعی ذہانت کی صلاحیتیں شامل، سائبر خطرات کی نشاندہی مزید مؤثر بنانے کا اقدام ..

کے ایم سی نے سرکاری گاڑیوں اور ایندھن کے استعمال پر عائد پابندیاں ختم کردیں

کراچی میں انڈر 15 کرکٹ کا فروغ، میڈی کیم گروپ کا تعاون جاری رکھنے کا اعلان

گورنمنٹ مونو ٹیکنیک و پولی ٹیکنیک انسٹیٹیوٹس گلستانِ جوہر میں محفلِ میلادِ مصطفیﷺ

انٹر پری انجینئرنگ کے سالانہ امتحانات، اسکروٹنی فارم جمع کرانے کا اعلان

کراچی تا روہڑی ریلوے ٹریک اپ گریڈیشن، ٹرین آپریشن کا عارضی پلان تیار

کراچی پولیس میں افسران کی ذاتی تشہیر پر پابندی عائد

ایس ایچ او درخشاں معطل، گارڈن ہیڈ کوارٹر کلوز کرنے کے احکامات
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
چیٹ جی پی ٹی میں صارفین کے لیے نیا سیکیورٹی فیچر متعارف کرانے کی تیاری
-
ہونڈا کی ایکسچینج سہولت، پرانی سی ڈی 70 دے کر نئی موٹر سائیکل حاصل کرنے کا موقع
-
کیسپرسکی نیکسٹ میں جدید مصنوعی ذہانت کی صلاحیتیں شامل، سائبر خطرات کی نشاندہی مزید مؤثر بنانے کا اقدام
-
کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی قانون کے عمل سے خودکار ہوتی ہے، محکمہ انتظامی تاخیر نہیں کر سکتا، سپریم کورٹ
-
محفوظ پنجاب وژن کی جانب اہم پیشرفت، 28 اضلاع میں ڈکیتی، راہزنی اور سنیچنگ کی ایک بھی 15 ایمرجنسی کال رپورٹ نہ ہوئی
-
کالے ہرنوں کی بین الاضلاعی اسمگلنگ ناکام، جوڑا بازیاب، 3ملزمان گرفتار
-
سیف سٹی کیمروں کی مدد سے 60سے زائد وارداتوں میں ملوث 2رکنی ڈکیت گینگ گرفتار
-
مانگا منڈی میں اندھے قتل کا ڈراپ سین، مقتول کا بھانجا مرکزی ملزم نکلا
-
ایبٹ آباد، سید اظہر علی شاہ میموریل باسکٹ بال چیمپئن شپ،ہزارہ یونیورسٹی اوربالاکوٹ کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں
-
کراچی میں انڈر 15 کرکٹ کا فروغ، میڈی کیم گروپ کا تعاون جاری رکھنے کا اعلان
-
کاٹن ایئر کے دوران پاکستان میں کپاس کی پیداوار توقعات سے بہتر ہونے کے امکانات
-
ْعمران خان کے نجی ہسپتال سے علاج کے احکامات کے بعد عام قیدیوں نے بھی عدالت سے رجوع کرلیا