کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی قانون کے عمل سے خودکار ہوتی ہے، محکمہ انتظامی تاخیر نہیں کر سکتا، سپریم کورٹ
پیر 24 اگست 2026 15:41

(جاری ہے)
سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ‘‘Deemed’’ کی شق نے مقررہ شرائط پوری ہونے کی صورت میں کنٹریکٹ ملازمین کی حیثیت قانون کے تحت خود بخود تبدیل کر دی۔
محکمہ پابند تھا کہ قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے کاغذی کارروائی مکمل کرتا، انتظامی تاخیر سے ملازمین کے قانونی حق کو متاثر نہیں کیا جا سکتا۔عدالت نے کہا کہ اگر محکمہ قانونی حکم کے باوجود کنٹریکٹ ملازم کی حیثیت مستقل کرنے سے انکار کرے تو یہ قانون کی خلاف ورزی ہے۔ قانون کا اطلاق خودکار طور پر شروع ہو گیا تھا، محکمہ مستقلی کے عمل کو مصنوعی طور پر موخر نہیں کر سکتا۔فیصلے میں کہا گیا کہ فائدہ مند قانون کا مقصد کنٹریکٹ ملازمین کو سہولت فراہم کرنا ہے، اس لیے ایسے قانون پر تمام اہل ملازمین کے لیے بلاامتیاز عملدرآمد ہونا چاہیے۔ فائدہ مند اور اصلاحی قانون کی تشریح بھی اس انداز میں ہونی چاہیے جس سے قانون کا مقصد پورا ہو، نہ کہ محدود تشریح سے اس کا فائدہ ختم ہو جائے۔سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ آئین کا آرٹیکل 4 قانون کے سامنے مساوات اور قانون کے یکساں تحفظ کے اصول کو اجاگر کرتا ہے جبکہ آرٹیکل 3 ریاست کو ہر قسم کے استحصال کے خاتمے اور آرٹیکل 38 عوام کی فلاح، معیار زندگی بہتر بنانے اور آجر و ملازم کے حقوق میں منصفانہ توازن قائم کرنے کا پابند کرتا ہے۔عدالت کے مطابق دونوں ملازمین 26 دسمبر 2001ء کو پیکو، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور میں مقرر ہوئے اور 2001ء سے بغیر کسی وقفے کے فرائض انجام دیتے رہے۔ 2006ء کی ترمیم کے بعد متعلقہ قانون نے مقررہ شرائط پوری کرنے والے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل ملازم تصور کیا تھا۔سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ خیبر پختونخوا میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنز اپیلیٹ ٹربیونل کے فیصلے میں کوئی قانونی خامی یا نقص موجود نہیں۔عدالت نے ڈین پیکو کی سول پٹیشن خارج کرتے ہوئے اپیل کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں

کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی قانون کے عمل سے خودکار ہوتی ہے، محکمہ انتظامی تاخیر نہیں کر سکتا، سپریم کورٹ

عمران خان نے ڈیل کرنی ہوتی تو 3 سال جیل میں نہ گزارتے، بیرسٹر گوہر

ڈی آئی جی سکیورٹی اسلام آباد کا سیف سٹی کنٹرول روم کی کارکردگی کا جائزہ

نامورادیب ،بیورو کریٹ قدرت اللہ شہاب کی40 ویں برسی منائی گئی

ْعمران خان کے نجی ہسپتال سے علاج کے احکامات کے بعد عام قیدیوں نے بھی عدالت سے رجوع کرلیا

وزیراعظم کاسابق گورنر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل (ر)عمران اللہ خان کے انتقال پر اظہار تعزیت

وزیراعظم سے وزیر اعلیٰ سندھ کی ملاقات ،سندھ کے امور اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو

سٹارٹ اپس کے لیے سرمایہ کاری کے نئے مواقع، ایس ای سی پی نے ونچرکیپٹل قانون تجویز کر دیا

پاور سیکٹر میں شفافیت، گورننس اور احتساب کو یقینی بنا کر توانائی کے شعبے کو مالی استحکام فراہم کیا ..

مزاحیہ اداکارجمشید انصاری کی برسی پیر کو منائی گئی

اسلام آباد کی یونیورسٹی میں ہنگامہ آرائی اور فوجی افسر کی فائرنگ کا واقعہ

چیف آف ڈیفنس فورسزفیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیرِ داخلہ محسن نقوی کے ہمراہ ایران روانہ ہو گئے، آئی ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
چیٹ جی پی ٹی میں صارفین کے لیے نیا سیکیورٹی فیچر متعارف کرانے کی تیاری
-
ہونڈا کی ایکسچینج سہولت، پرانی سی ڈی 70 دے کر نئی موٹر سائیکل حاصل کرنے کا موقع
-
کیسپرسکی نیکسٹ میں جدید مصنوعی ذہانت کی صلاحیتیں شامل، سائبر خطرات کی نشاندہی مزید مؤثر بنانے کا اقدام
-
کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی قانون کے عمل سے خودکار ہوتی ہے، محکمہ انتظامی تاخیر نہیں کر سکتا، سپریم کورٹ
-
محفوظ پنجاب وژن کی جانب اہم پیشرفت، 28 اضلاع میں ڈکیتی، راہزنی اور سنیچنگ کی ایک بھی 15 ایمرجنسی کال رپورٹ نہ ہوئی
-
کالے ہرنوں کی بین الاضلاعی اسمگلنگ ناکام، جوڑا بازیاب، 3ملزمان گرفتار
-
سیف سٹی کیمروں کی مدد سے 60سے زائد وارداتوں میں ملوث 2رکنی ڈکیت گینگ گرفتار
-
مانگا منڈی میں اندھے قتل کا ڈراپ سین، مقتول کا بھانجا مرکزی ملزم نکلا
-
ایبٹ آباد، سید اظہر علی شاہ میموریل باسکٹ بال چیمپئن شپ،ہزارہ یونیورسٹی اوربالاکوٹ کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں
-
کراچی میں انڈر 15 کرکٹ کا فروغ، میڈی کیم گروپ کا تعاون جاری رکھنے کا اعلان
-
کاٹن ایئر کے دوران پاکستان میں کپاس کی پیداوار توقعات سے بہتر ہونے کے امکانات
-
ْعمران خان کے نجی ہسپتال سے علاج کے احکامات کے بعد عام قیدیوں نے بھی عدالت سے رجوع کرلیا