اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریںالگ وسائل مختص اور شناختی کارڈ جاری کئے جائیں،خواجہ سراؤں نے لاہور ..

الگ وسائل مختص اور شناختی کارڈ جاری کئے جائیں،خواجہ سراؤں نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی

لاہور۔25 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 نومبر2016ء)خواجہ سراؤں نے اپنے تحفظ کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ۔آئینی درخواست خواجہ سراء وقار نے شیراز ذکاء ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی ہے۔

(خبر جاری ہے)

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت خواجہ سراؤں کے تحفظ کیلئے احکامات جاری کرے اور مردم شماری میں بھی شامل کرنے کا حکم دیا جائے۔ درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ خواجہ سرائوں کیلئے الگ وسائل مختص کئے جائیں اور انہیں الگ شناختی کارڈ بھی جاری کئے جائیں۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں