سی پیک منصوبہ توانائی بحران سے نجات دلائے گا ‘ شاہد نذیر

سی پیک کی تکمیل سے پاکستان میں معاشی انقلاب برپا ہو گا ‘ جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) ٹریڈر ونگ

اتوار 1 جنوری 2017 16:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2017ء) مسلم لیگ (ن) ٹریڈر ونگ لاہور کے جنرل سیکرٹری شاہد نذیر نے کہاہے کہ سی پیک منصوبے سے بین الملکی قربت ، علاقائی ترقی ، معاشی استحکام اور عوامی خوشحالی وابستہ ہے اکنامک کاریڈور تجارت، برآمدات اور سرمایہ کاری بڑھانے کے وسیع تر مواقع فراہم کرے گا جو پاکستان میں معاشی انقلاب کا سبب بنے گا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہو ں نے گذشتہ روز مقامی ہو ٹل میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔انہو ں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ توانائی بحران کے خاتمے کا سبب بنے گا ، مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے معاشی ویژن کے مطابق سی پیک منصوبے پر کام شروع کر کے پاکستان کی ترقی اور عوام کو خوشحال بنانے کی مضبوط بنیادرکھ دی ہے سی پیک منصوبے کی بروقت تکمیل سے پاکستان ایشیا کا معاشی ٹائیگر بن کر ابھرے گا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں