پیپلزپارٹی کی جانب سے لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں،ثمینہ خالد گھر کی پر درج مقدمہ سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں‘ ترجمان

متنازعہ اراضی پر دو مختلف عدالتیں فیصلہ دے چکی ہیں،عین میرٹ پر تفتیش ہو گی ،اگر مقدمہ غلط ہوا تو ضرور خارج ہوگا‘ ملک محمد احمد خان

اتوار 1 جنوری 2017 18:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2017ء)پنجاب حکومت کے ترجمان ملک محمد احمد خان نے پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ثمینہ خالد گھر کی پر درج کیے گئے مقدمہ سے پنجاب حکومت کا کوئی تعلق نہیں ،کیس کی تفتیش عین میرٹ پر ہو گی اور اس میں انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں گے ۔

وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے ’’ این این آئی ‘‘سے خصوصی گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ تھانہ شاہدرہ میں پیپلزپارٹی کی خاتون رہنما ثمینہ خالد گھرکی کے خلاف درج ہونے والے مقدے سے پنجاب حکومت کا کوئی تعلق نہیں ، ثمینہ خالد گھرکی جس اراضی کی بات کر رہی ہیںوہ متنازعہ ہے کیونکہ دو مختلف عدالتیں اس زمین کے مالکانہ حقوق واپڈا اور ثمینہ خالد گھرکی کو دے چکی ہیں ۔

(جاری ہے)

ثمینہ خالد گھر کی نے قانونی تقاضے مکمل کئے بغیر جیسے ہی اس زمین پر قبضہ کیلئے اپنے لو گ بھیجے تو واپڈ اکے عملے نے کال کر کے پو لیس بلالی کہ اس زمین پر قبضے کے کا غذات ہمارے پا س موجود ہیں جس کی وجہ سے پو لیس نے واپڈا کے افسران کی جانب سے دی گئی درخواست پر کارروائی کر تے ہوئے مقدمہ درج کیا ۔ اس کیس کی تفتیش عین میرٹ پر کی جائے گی اور اگر تمام تر تحقیقات کے بعد یہ قرار پایا کہ مقدمہ جھوٹا درج کروایا گیا تھا تو پھر اسے خارج بھی کر دیا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں