لاہور ہائیکورٹ بارانتخابات، سکیورٹی وجوہات کے پیش نظر مال روڈ کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا

ٹریفک کی روانی کیلئے 5 ڈی ایس پیز، 5 انسپکٹرز اور 50 وارڈنز تعینات تھے

ہفتہ 25 فروری 2017 17:01

لاہور ہائیکورٹ بارانتخابات، سکیورٹی وجوہات کے پیش نظر مال روڈ کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا
لاہور۔25 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء) لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے الیکشن کے موقع پر ہفتہ کو سکیورٹی وجوہات کے پیش نظر لاہور ہائیکورٹ کے باہر مال روڈ پر جی پی او اور اے جی آفس سے انارکلی طرف جانے والے راستوں پر کنٹینرز اور دیگر رکاوٹیں کھڑی کرکے راستے بند کئے گئے، وکلاء کیلئے ریگل چوک پر پارکنگ کے انتظامات کئے گئے تھے، فیصل چوک سے آنے والے وکلاء ریگل چوک پر گاڑیاں پارک کر کے ہائیکورٹ پہنچے، استنبول چوک سے آنے والے وکلاء کیلئے اے جی آفس چوک ، جی پی او چوک پر پارکنگ کے انتظامات تھے جبکہ ٹریفک کیلئے فیصل چوک سے براستہ قادری چوک اور گنگا رام چوک سے فیروز پور روڈ اور جیل روڈ والی سڑکیں مختص کی گئی تھیں، ٹریفک کی روانی کو متبادل راستوں پر یقینی بنانے کیلئے 5 ڈی ایس پیز جن میں ڈی ایس پی سٹی، ڈی ایس پی انارکلی، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز، ڈی ایس پی فلائنگ سکواڈ، ڈی ایس پی کینٹ اور 5 ٹریفک انسپکٹرز کیساتھ 50 ٹریفک وارڈنز تعینات کیے گئے تھی-

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں