فلموں میں کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں‘سعدیہ امام

صرف خود کو ٹی وی ڈراموں اور شوز تک ہی محدود رکھنا چاہتی ہوں

اتوار 26 فروری 2017 11:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2017ء) اداکارہ سعدیہ امام نے کہا ہے کہ فلموں میں کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ’صرف خود کو ٹی وی ڈراموں اور شوز تک ہی محدود رکھنا چاہتی ہوں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں سعدیہ امام نے کہا کہ شادی سے قبل گھروالوں کی طرف سے فلم میں کام کرنے کی پابندی رہی اور اب میرے شوہر بھی نہیں چاہتے کہ میں فلموں میں کام کروں اور میں اپنے شوہر کے فیصلہ کو تسلیم کرتے ہوئے صرف ٹی وی تک ہی محدود رہوں گی حالانکہ مجھے فلموں میں کام کر نے کی آفرز ہوتی رہتی ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں