خشک میوہ جات کی درآمدات میں 22 فیصد سے زائد کا اضافہ

اتوار 26 مارچ 2017 14:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2017ء)رواں مالی سال فروری کے دوران خشک میوہ جات کی درآمدات میں 22 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال میں ماہ فروری 2017 کے دوران 1.346 ارب روپے کے خشک میوہ جات درآمد کئے گئے ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال میں اسی ماہ خشک میوہ جات کی درآمدات کا حجم 1.096 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔رواں مالی سال میں فروری کے دوران خشک میوہ جات کی درآمدات میں 22 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں