ریلوے حکام کی سنگین غفلت،گیٹ کیپر کے آگاہ کرنے کے باوجود ٹرین نہ روکی گئی

منگل 28 مارچ 2017 13:15

ریلوے حکام کی سنگین غفلت،گیٹ کیپر کے آگاہ کرنے کے باوجود ٹرین نہ روکی گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2017ء) شالیمار ٹرین کے حادثے میں ریلوے حکام کی سنگین غفلت سامنے آ گئی ۔ گیٹ کیپر نے انکشاف کیا ہے کہ ٹرین رکوانے کیلئے ریلوے حکام کو آگاہ کیا لیکن کسی نے ایک نہ سنی جبکہ پولیس نے گیٹ کیپر کو ہی گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخوپورہ کے قریب شالیمار ٹرین کو حادثہ ریلوے حکام کی سنگین غفلت کا نتیجہ قرار دے دیا گیا ، گیٹ کیپر یونس نے بھی سنسنی خیز انکشاف کرکے ریلوے حکام کی غفلت کا پول کھولتے ہوئے بتایا کہ اس نے ٹرین رکوانے کیلئے ریلوے حکام کو ٹریک پر موجود آئل ٹینکر کے بارے میں آگاہ کیا لیکن کسی نے ایک نہ سنی ۔ یونس کے انکشاف کے بعد پولیس حرکت میں آگئی اور اسے ہی حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں