محکمہ تحفظ جنگلی حیات نے تین نایاب نسل کے فالکن چھانگامانگا جنگل میں آزادکردیئے

ہفتہ 23 مارچ 2019 15:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) محکمہ تحفظ جنگلی حیات پنجاب نے لاہورسے تحویل میں لئے گئے تین نایاب نسل کے فالکن چھانگامانگا جنگل میں آزادکردیئے ۔ ڈی جی وائلڈپنجاب لیفٹیننٹ (ر) سہیل اشرف نے فالکن آزادکئے۔چھانگا مانگا کی کھلی فضا میں چھوڑے جانیوالے فالکن چندروزقبل لاہورسے تحویل میں لئے تھے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ وائلڈلائف آفیسرلاہورتنویرجنجوعہ نے آن لائن نایاب پرندے فروخت کرنیوالے ملزم کو گرفتارکرکے اس کے قبضے سے تین فالکن برآمدکئے تھے۔

وائلڈلائف ایکٹ کے تحت نایاب نسل کے جانوروں اورپرندوں کی لائسنس کے بغیرخریدوفروخت ممنوع ہے۔ چھانگا مانگا میں فالکن چھوڑے جانے کے موقع پرڈی جی تحفظ جنگلی حیات پنجاب کا کہنا تھا کہ یہ پرندے چندروزیہاں قیام کے بعد یہاں سے اپنے آبائی مسکن کی طرف اڑان بھرجائیں گے تاہم یہ بھی ممکن ہے کہ انہیں چھانگامانگا کا ماحول پسندآجائے اوروہ یہاں پرہی قیام کرلیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہماراعملہ اس بات کی نگرانی کرے گا کہ کوئی شکاری انہیں پکڑنے نہ پائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں