ڈولفن سکواڈ نے دورانِ پٹرولنگ 3رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا،اسلحہ برآمد

بدھ 10 اکتوبر 2018 16:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2018ء) ڈولفن سکواڈ نے دورانِ پٹرولنگ 03رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا۔بتایا گیا ہے کہ ڈولفن سکواڈ نے سمسانی روڈ پر ڈاکوں کو رکنے کا اشارہ کیاتو ڈاکو موقع سے فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

ڈولفن ٹیم239 نے تعاقب کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کے قبضہ سے 02پسٹل ، گولیاں و میگزینز برآمد ہوئی ہیں۔ملزمان کے زیرِ استعمال موٹر سائیکل بھی 2روز قبل چھینی گئی تھی۔رفیق ، عمران اور زین کو مزید کاروائی کے لیے چوکی ایل بلاک تھانہ نواب ٹائون کے حوالے کر دیا گیاہے۔ڈولفن ٹیم و سیکٹر انچارج صدر کوڈاکوئوں کی گرفتاری پر شاباش دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں