جے سی آر۔ وی آئی ایس نے صارفین کے اعتما د میں اضافہ پر پی ٹی سی ایل کو ٹرپل اے ریٹنگ دے دی

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 12:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2018ء) جے سی آر۔ وی آئی ایس نے صارفین کے اعتمادمیں اضافہ پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لمیٹڈ(پی ٹی سی ایل)کو ٹرپل اے ریٹنگ سے نوازاہے جو پی ٹی سی ایل سے وابستہ لوگوں کے اعتماد میں اضافہ کریگا۔

(جاری ہے)

ترجمان پی ٹی سی ایل کے مطابق مالی سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران پی ٹی سی ایل نے بلوچستان میں 2لاکھ مینگرو کے بیجوں کی شجر کاری کے سلسلے میں( ڈبلیو ڈبلیو ایف) پاکستان کے ساتھ شراکت داری کی اور سمٹ پروگرام 2018ء کے تحت اعلیٰ تعلیمی اداروں میں آئے ہوئے 100باصلاحیت نوجوان انجینئرزاور بزنس، گریجویٹس کو ادارے میں شامل کیا جوکہ مستقبل کے لئے لیڈر شپ تیار کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں