مغلپورہ کے علاقہ میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان ہلاک

پیر 22 اپریل 2019 16:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2019ء) مغلپورہ کے علاقہ میں ٹریفک حادثہ میں نوجوان ہلاک ہوگیا۔بتایا گیا ہے کہ مغلپورہ کے علاقہ میں تیز رفتار کار نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی جس سے موٹرسائیکل سوار نوجوان ابرار زخمی ہوگیاجبکہ کار سوار موقع سے فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

نوجوان کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال لیجایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا ۔پولیس نے قانونی کاررروائی شروع کردی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں