بہن سے پسند کی شادی کرنے پر بہنوئی کو قتل کرنیوالے 2ملزمان گرفتار

پیر 20 مئی 2019 14:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2019ء) انویسٹی گیشن پولیس کاہنہ نے کارروائی کر کے اپنے بہنوئی کوذاتی رنجش کی بنا پر قتل کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتا ر کر لیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں سگے بھائی صابر علی اور باقر حسین شامل ہیں ، ملزمان نے اپنے بہنوئی تصور منور کو بہن سے پسند کی شادی کرنے پر قتل کیا تھا ۔ انویسٹی گیشن پولیس کاہنہ کے سب انسپکٹر سیف اللہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ملزمان کو گرفتار کیا۔ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹائون کیپٹن (ر) اجمل نے قتل کی واردات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں