جیل روڈ انڈرپاس سے پہلے اینٹوں سے لوڈ ٹرک پچھلے ویل الگ ہونے سے الٹ گیا

ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ،کرین کے ذریعے سڑک سے ہٹا دیا گیا ، پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی

پیر 9 دسمبر 2019 12:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2019ء) جیل روڈ انڈرپاس سے پہلے اینٹوں سے لوڈ ٹرک پچھلے ویل الگ ہونے سے الٹ گیا جس سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اینٹوں سے بھرا ٹرک جیل روڈ انڈرپاس سے پہلے پچھلے ویل الگ ہونے سے الٹ گیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ ٹرک الٹنے سے کینال روڈ پر ٹریفک کی روانی بری متاثر ہوئی تاہم ٹریفک پولیس کی اضافی نفری نے موقع پر پہنچ کر ٹریفک کو کنٹرول کیا ۔متاثرہ ٹرک کو کرین کی مدد سے سڑک سے ہٹا دیا گیا جبکہ پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں