ڈولفن فورس نے ڈیفنس روڈ سے گن پوائنٹ پر گاڑی چھیننے کی واردات ناکام بنا دی

ہفتہ 19 ستمبر 2020 13:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2020ء) ڈولفن فورس کے اہلکاروںنے ڈیفنس روڈ سے گن پوائنٹ پر گاڑی چھیننے کی واردات ناکام بنا دی۔ بتایا گیا ہے کہ دو ملزمان نے اسلحے کے زور پرشہری حسن سے گاڑی چھینی ۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر انڈولفن سکوا ڈ نے ملزمان کا تعاقب کیا اورغازی روڈ پر رائونڈ اپ کر لیا گیا۔ملز مان ضیا اور بلال کے قبضہ سے اسلحہ برآمدکر کے تھانہ فیکٹر ی ایریا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ایس پی ڈولفن راشد ہدایت کی طرف سے ٹیم و سیکٹر انچارج کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں