باغ جناح پارک میں رواں ماہ کے آخر تک ٹورسٹ گائیڈ سروس شروع کردی جائیگی، پارکوں میں شہریوں کیلئے بہترین اور معیاری سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے، ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی

ہفتہ 19 ستمبر 2020 16:37

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2020ء) ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی نے ٹورسٹ گائیڈ سروس کے حوالے سے باغ جناح کا دورہ کیا‘ اس موقع پر انکے ہمراہ پی ایچ اے کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔ پی ایچ اے افسران نے ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی کو باغ جناح پارک کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

جواد احمد قریشی نے کہا کہ لاہورشہر کے بڑے پارکوں میں ٹورسٹ گائیڈ سروس شروع کرنے پر پلاننگ اور مشاورت جاری ہے جبکہ باغ جناح پارک میں رواں ماہ ستمبر کے آخر تک ٹورسٹ گائیڈ سروس شروع کردی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پارکوں میں شہریوں کیلئے بہترین اور معیاری سہولیات کی فراہمی پی ایچ اے کی اولین ترجیجات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹورسٹ گائیڈ سروس کے ذریعے شہری پارک میں موجود تاریخی مقامات سے آشنائی کیساتھ مکمل معلومات حاصل کرسکیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں