خاتون پر تشدد، حبس بے جا میں رکھنے والاملزم گرفتار

منگل 28 ستمبر 2021 16:20

خاتون پر تشدد، حبس بے جا میں رکھنے والاملزم گرفتار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2021ء) ستوکتلہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خاتون پر تشدداور حبس بے جا میں رکھنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

بتایاگیاہے کہ ملزم نے خاتون کوگن پوائنٹ پر حبس بے جا میں رکھا،ملزم خاتون سے زبردستی شادی کرنا چاہتا تھا۔متا ثرہ خاتون کے مطابق ملزم نے آئس کے نشہ میں تشددکا نشانہ بھی بنایا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتارکر کے مقدمہ درج کر کے حوالات میںبند کردیا ۔ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چودھری کا کہنا ہے کہ خواتین پر تشدداور ہراساں کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں